المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عباد بن راشد، عن الحسن باب: عباد بن راشد کی حسن (بصری) سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، قَالَا: ثنا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، ثنا مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ، قَالَ: " كَانَتْ عِنْدِي أُخْتٌ لِي تُخْطَبُ فَأَمْنَعُهَا مِنَ النَّاسِ، فَجَاءَنِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ، فاصْطَحَبَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلَاقًا لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ، فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا أَتَانِي يَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَنَعْتُهَا مِنَ النَّاسِ وآثَرْتُكَ بِهَا فَزَوَّجْتُكَ، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا وَاللهِ لَا أُزَوِّجُكَهَا أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ} [البقرة: ٢٣٢] فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأنْكَحْتُهَا "سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ایک بہن تھی جسے نکاح کے پیغامات آتے تھے تو میں اسے لوگوں کے رشتوں سے روک دیتا تھا۔ پھر میرا ایک چچا زاد بھائی میرے پاس آیا تو میں نے اس کا نکاح اس سے کر دیا۔ وہ دونوں جتنا اللہ نے چاہا ساتھ رہے، پھر اس نے اسے ایسی طلاق دے دی جس میں رجوع کا حق تھا۔ جب اس کی عدت پوری ہو گئی تو وہ دوسرے پیغام دینے والوں کے ساتھ میرے پاس اس کا نکاح مانگنے آیا، تو میں نے اس سے کہا: میں نے اسے دوسروں سے روک کر تمہیں اس پر ترجیح دی اور تمہارا نکاح کر دیا، پھر تم نے اسے طلاق دے دی، اللہ کی قسم! اب میں کبھی اس کا نکاح تم سے نہیں کروں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو انہیں اپنے سابقہ شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو“ [البقرہ: 232]۔ تو میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اس کا نکاح کر دیا۔