المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاذ بن أنس الجهني باب: سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17550
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَايِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يُنْفِذَهُ دَعَاهُ اللهُ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ حَتَّى يُخَيَّرَ مِنْ حُورِ الْعَيْنِ أَيَّتُهُنَّ شَاءَ، وَمَنْ تَرَكَ أَنْ يَلْبَسَ صَالِحَ الثِّيَابِ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا تَوَاضُعًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ دَعَاهُ اللهُ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ اللهُ فِي حُلَلِ الْإِيمَانِ أَيَّتُهُنَّ شَاءَ»ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص غصہ پی جائے جبکہ وہ اسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اسے بلائے گا، یہاں تک کہ اسے حور عین میں سے جسے چاہے چننے کا اختیار دے گا، اور جو شخص اللہ عزوجل کے لیے عاجزی اختیار کرتے ہوئے اچھا لباس پہننے پر قدرت رکھتے ہوئے بھی اسے چھوڑ دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اسے بلائے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے ایمان کے حلوں میں سے جو چاہے چننے کا اختیار دے گا۔“