المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الله القراط، عن معاذ باب: ابوعبداللہ قراط کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17462
حَدَّثَنَا. . . ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْقَرَّاطُ: كُنْتُ فِي السَّبْيِ الَّذِي سُبِيَ زَمَنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيْنَ السَّابِقُونَ؟» قَالُوا: مَضَى نَاسٌ وَتَخَلَّفَ نَاسٌ، قَالَ: «أَيْنَ السَّابِقُونَ الَّذِينَ يَسْتَهْتِرُونَ بِذِكْرِ اللهِ؟ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْتَعَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ فَلْيُكْثِرْ ذَكَرَ اللهِ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبَانَترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سبقت لے جانے والے کہاں ہیں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کچھ لوگ آگے نکل گئے اور کچھ پیچھے رہ گئے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سبقت لے جانے والے کہاں ہیں جو اللہ کے ذکر میں محو ہو جاتے ہیں؟ جو شخص جنت کے باغات میں چرنا چاہے وہ اللہ کا ذکر زیادہ کرے۔“ اور یہ الفاظ عبداللہ بن عمر بن ابان کی حدیث کے ہیں۔