المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن مرة، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن معاذ باب: عمرو بن مرہ کی، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17403
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ بَرِيمٍ، عَنْ عَلِيٍّ، وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، كِلَاهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَالْإِمَامُ عَلَى حَالٍ فَلْيَصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ»ترجمہ
ہبیرہ بن بریم رحمہ اللہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے، اور عمرو بن مرہ رحمہ اللہ عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، دونوں (سیدنا علی اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما) نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے آئے اور امام کسی حال میں ہو، تو وہ بھی وہی کرے جو امام کر رہا ہے۔“