المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسروق بن الأجدع، عن معاذ باب: مسروق بن اجدع کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17401
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سُفْيَانَ الرَّقِّيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حِبَّانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، «فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً - وَهُوَ الْجَذَعُ - وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مِنَ الْمَعَافِرِ»ترجمہ
…معمر بن سلیمان کے واسطے سے، وہ زید بن حبان سے، وہ ابن ابی لیلیٰ سے، وہ ابوصالح سے، وہ مسروق سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، ”اور مجھے حکم دیا کہ میں گائے سے، ہر تیس میں ایک بچھڑا یا بچھیا - اور وہ جذع (ایک سالہ) ہوتا ہے - اور ہر چالیس میں ایک مسنہ، اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری (کپڑا) لوں۔“