حدیث نمبر: 17355
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ زِبْرِيقِ بْنِ الْعَلَاءِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، ثنا أَبِي، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ يَرْجِعُ ذَاكُمْ إِلَى قَلْبٍ مُوقِنٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
ترجمہ

…محمد بن اسماعیل بن عیاش کے واسطے سے، وہ کہتے ہیں: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، وہ ضمضم بن زرعہ سے، وہ شریح بن عبید سے، وہ مالک بن یخامر سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں، اور یہ گواہی یقین رکھنے والے دل سے ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17355
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 111، حدیث 219