المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن يخامر السكسكي، عن معاذ بن جبل باب: مالک بن یخامر سکسکی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17339
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» وَفُوَاقُ نَاقَةٍ: قَدْرُ مَا تَدِرُّ لَبَنَهَا لِمَنْ حَلَبَهَاترجمہ
…ابوالیمان کے واسطے سے، دونوں کہتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن عیاش نے بیان کیا، وہ بحیر بن سعد سے، وہ خالد بن معدان سے، وہ مالک بن یخامر سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے راستے میں اونٹنی کے ایک دودھ دہنے کے وقفے برابر بھی لڑے، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ اور اونٹنی کا 'فواق' اس وقت کو کہتے ہیں جتنی دیر میں وہ اپنا دودھ دہنے والے کے لیے اتارتی ہے۔