حدیث نمبر: 17325
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، - رَجُلٌ مِنَ الْأَنْبَارِ - عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اسْتِقْرَاضِ الْخَمِيرِ وَالْخُبْزِ فَقَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ، إِنَّمَا هِيَ مِنْ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ، خُذِ الصَّغِيرَ وَأَعْطِ الْكَبِيرَ، وَخُذِ الْكَبِيرَ وَأَعْطِ الصَّغِيرَ، وَخَيْرُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً»
ترجمہ

…انبار کے ایک آدمی کے واسطے سے، وہ ثور بن یزید سے، وہ خالد بن معدان سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ سے خمیر اور روٹی ادھار لینے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سبحان اللہ! یہ تو اخلاق کی خوبیوں میں سے ہے، چھوٹا لو اور بڑا دو، اور بڑا لو اور چھوٹا دو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں سب سے اچھا ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17325
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 96، حدیث 189