المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن نسي، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ باب: عبادہ بن نسی کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17265
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ثنا أَبُو عَبْدِ الْعَزِيزِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأُرْدُنِيُّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، فَأَصَبْنَا غَنَمًا، فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَةً مِنْهَا، فَوَسِعَنَا ذَلِكَ، وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ»ترجمہ
…ہشام بن عمار کے واسطے سے، دونوں کہتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا، وہ ابوعبدالعزیز یحییٰ بن عبدالعزیز اردنی سے، وہ عبادہ بن نسی سے، وہ عبدالرحمٰن بن غنم سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر میں جنگ کی، تو ہمیں کچھ بکریاں ملیں، رسول اللہ ﷺ نے ہمارے درمیان اس کا ایک حصہ تقسیم کر دیا اور وہ ہمارے لیے کافی تھا، اور باقی (مال) غنیمت میں شامل کر دیا۔