المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الصنابحي، عن معاذ باب: صنابحی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِِي، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ التُّجِيبِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيُّ، عَنْ الصُّنَابِحِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِي يَوْمًا ثُمَّ قَالَ: «يَا مُعَاذُ، وَاللهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ» فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ وَأَنَا وَاللهِ أُحِبُّكَ، فَقَالَ: " أُوصِيكَ يَا مُعَاذُ لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ أَنْ تَقُولَ: اللهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ " وَأَوْصَى بِذَلِكَ مُعَاذٌ الصُّنَابِحِيَّ، وَأَوْصَى الصُّنَابِحِيُّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَأَوْصَى أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ…عقبہ بن مسلم تجیبی کہتے سنا: مجھ سے ابوعبدالرحمٰن حبلی نے بیان کیا، وہ صنابحی سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! اللہ کی قسم، میں تم سے محبت کرتا ہوں۔“ تو معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یا رسول اللہ، اللہ کی قسم میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد یہ کہنا کبھی نہ چھوڑنا: اے اللہ! مجھے اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت پر مدد فرما۔“
اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے یہی وصیت صنابحی سے کی، اور صنابحی نے ابوعبدالرحمٰن سے، اور ابوعبدالرحمٰن نے عقبہ بن مسلم سے کی۔