المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسور بن يزيد الأسدي ثم الكاهلي باب: سیدنا مسور بن یزید اسدی کاہلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17170
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ح وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ الرَّقِّيُّ قَالُوا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ الْكَاهِلِيُّ، عَنْ مِسْوَرِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ، فَتَرَكَ شَيْئًا لَمْ يَقْرَأْهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: «فَهَلَّا أَذْكَرْتَنِيهَا» قَالَ: كُنْتُ أُرَاهَا نُسِخَتْترجمہ
سیدنا مسور بن یزید اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز میں تلاوت کرتے سنا، تو آپ ﷺ نے کچھ آیت چھوڑ دی جو نہیں پڑھی، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! وہ یوں یوں آیت تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے مجھے یاد کیوں نہ دلائی؟“ اس نے کہا: میں سمجھا کہ یہ منسوخ ہو گئی ہے۔