المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن المسور بن مخرمة باب: سعید بن مسیب کی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17159
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا» وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَصِيحَ أَوْ يَبْكِي، أَوْ يَعْطِسَترجمہ
سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بچہ اس وقت تک وارث نہیں بنتا جب تک وہ چلا کر زندگی کی علامت ظاہر نہ کرے۔“ اور اس کا ظاہر کرنا یہ ہے کہ وہ چیخے، یا روئے، یا چھینکے۔