المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجمع بن جارية الأنصاري باب: سیدنا مجمع بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17133
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُجَمِّعٍ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، «أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ يُدْعَى خِذَامًا، زَوَّجَ ابْنَتَهُ تُدْعَى خَنْسَاءَ، فَكَرِهَتْهُ فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّهُ، وَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهَا ثَيِّبٌ»ترجمہ
سیدنا مجمع اور سیدنا عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ان میں سے ایک شخص جسے خذام کہا جاتا تھا، اس نے اپنی بیٹی جسے خنساء کہا جاتا تھا، کا نکاح کر دیا، تو اس نے اسے ناپسند کیا اور نبی کریم ﷺ کے پاس آئی، تو آپ ﷺ نے وہ نکاح رد کر دیا۔ اور ہم بات کیا کرتے تھے کہ وہ شادی شدہ تھی۔