المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بهز بن حكيم، عن أبيه، عن جده باب: بہز بن حکیم کی اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 17012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدَةَ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «أَبَاكَ، ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ» .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے باپ کے ساتھ، پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“