حدیث نمبر: 17010
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أَبَاكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ» .
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17010
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 405، حدیث 961