المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بهز بن حكيم، عن أبيه، عن جده باب: بہز بن حکیم کی اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 17002
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ النَّاسَ كَاذِبًا لِيُضْحِكَهُمْ، وَيْلٌ لَهُ وَيْلٌ لَهُ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو لوگوں سے جھوٹی بات کرے تاکہ انہیں ہنسائے، ہلاکت ہے اس کے لیے، ہلاکت ہے اس کے لیے۔“