المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار، عن معاوية بن الحكم باب: عطاء بن یسار کی سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي هِلَالُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ الْحَكَمِ السُّلَمِيُّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا كُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ، فَجَاءَ اللهُ بِالْإِسْلَامِ وَإِنَّ رِجَالًا مِنَّا يَتَطَيَّرُونَ، فَقَالَ: «ذَاكَ شَيْءٌ يَجِدُونَهُ فِي صُدُورِهِمْ فَلَا يَصُدَّنَّهُمْ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَرِجَالٌ مِنَّا يَأْتُونَ الْكُهَّاَنَ، قَالَ: «لَا، فَلَا تَأْتُوهُمْ» ، قَالَ: وَرِجَالٌ مِنَّا يَخُطُّونَ، قَالَ: «قَدْ كَانَ نَبِيُّ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ»سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ابھی نئے نئے جاہلیت سے نکلے تھے کہ اللہ نے اسلام کے ساتھ ہدایت بھیجی، اور ہم میں سے کچھ لوگ بدشگونی لیتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جو وہ اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں، تو یہ انہیں کسی کام سے نہ روکے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور ہم میں سے کچھ لوگ کاہنوں کے پاس جاتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، ان کے پاس مت جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اور ہم میں سے کچھ لوگ لکیریں کھینچتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی لکیر کھینچا کرتے تھے، تو جو اس کی لکیر کے موافق ہو جائے تو ٹھیک ہے۔“