المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن معاوية بن الحكم باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16984
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ الْحَلَبِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ الرُّصَافِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ الْحَكَمِ السُّلَمِيَّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ أُمُورًا كُنَّا نَفْعَلُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟، كُنَّا نَتَطَيَّرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَاكَ شَيْءٌ يَجِدُهُ أَحَدُكُمْ فِي نَفْسِهِ، فَلَا يَصُدَّنَّكُمْ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَكُنَّا نَأْتِي الْكُهَّانَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فلَا تَأْتُوا الْكُهَّانَ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: آپ ﷺ کیا فرماتے ہیں ان کاموں کے بارے میں جو ہم جاہلیت میں کیا کرتے تھے؟ ہم بدشگونی لیا کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جو تم میں سے ہر ایک اپنے دل میں محسوس کرتا ہے، تو یہ تمہیں کسی کام سے نہ روکے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور ہم کاہنوں کے پاس بھی جایا کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو کاہنوں کے پاس مت جاؤ۔“