المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن قيس السكوني، عن معاوية باب: عمرو بن قیس سکونی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16970
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَأَبُو عِمْرَانَ مُوسَى بْنُ سَهْلٍ الْجَوْنِيُّ وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالُوا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَلَى الْمِنْبَرِ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ} [المائدة: ٣] حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ، قَالَ: نَزَلَتْ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: {فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا} [الكهف: ١١٠] ، وَقَالَ: إِنَّهَا آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْترجمہ
عمرو بن قیس سکونی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ آیت تلاوت کرتے سنا: ”آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا“ [المائدہ: 3] یہاں تک کہ آیت مکمل کی، اور فرمایا: یہ آیت عرفہ کے دن، جمعہ کے دن نازل ہوئی۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”تو جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے“ [الکہف: 110]، اور فرمایا: یہ سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت ہے۔