المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الزاهرية حدير بن كريب، عن معاوية باب: ابوزاہریہ، حدیر بن کریب، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16965
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّمَا أَنَا مُبَلِّغٌ وَاللهُ يَهْدِي، وَقَاسِمٌ وَاللهُ يُعْطِي، فَمَنْ بَلَغَهُ عَنِّي شَيْءٌ بِحُسْنِ هَدْيٍ وَحُسْنِ رَغْبَةٍ فَذَاكَ الَّذِي يُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ بَلَغَهُ عَنِّي شَيْءٌ بِسُوءِ رَغْبَةٍ وَسُوءِ هَدْيٍ فَذَلِكَ الَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو صرف پہنچانے والا ہوں اور ہدایت دینے والا اللہ ہے، اور میں تقسیم کرنے والا ہوں اور دینے والا اللہ ہے، تو جسے مجھ سے کوئی چیز اچھے طریقے اور اچھی رغبت کے ساتھ پہنچے تو اس میں اس کے لیے برکت ڈالی جاتی ہے، اور جسے مجھ سے کوئی چیز بے رغبتی اور برے طریقے سے پہنچے تو اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا۔“