المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن يزيد، عن معاوية باب: ربیعہ بن یزید کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَرْمَلِيُّ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، كَتَبَ إِلَى مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ أَنْ سَلْ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، هَلْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ قَوِيِّهَا وَهُوَ غَيْرُ مُضْطَهَدٍ» ، فَإِنْ قَالَ: نَعَمْ، فَاحْمِلْهُ إِلَيَّ عَلَى الْبَرِيدِ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ: نَعَمْ، فَحَمَلَهُ عَلَى الْبَرِيدِ مِنْ مِصْرَ إِلَى الشَّامِ، فَسَأَلَهُ مُعَاوِيَةُ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ، وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أَثَّبَتَسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مسلمہ بن مخلد کو لکھا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے پوچھو کہ کیا انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”وہ امت پاکیزہ نہیں ہوتی جس میں کمزور اپنا حق طاقتور سے بغیر دبائے لے نہ سکے۔“ اگر وہ کہیں: ہاں، تو انہیں ڈاک کے ذریعے میرے پاس لے آؤ۔ چنانچہ انہوں نے پوچھا تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا: ہاں، تو انہیں مصر سے شام تک ڈاک کے ذریعے لایا گیا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا، اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی یہ حدیث سنی تھی، لیکن میں چاہتا تھا کہ اس کی تصدیق کر لوں۔