المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
راشد بن سعد، عن معاوية باب: راشد بن سعد کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16939
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّكَ إِنِ اتَّبَعْتَ عَوْرَاتِ النَّاسِ أَفْسَدْتَهُمْ أَوْ كِدْتَ أَنْ تُفْسِدَهُمْ» ، قَالَ: يَقُولُ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كَلِمَةٌ سَمِعَهَا مُعَاوِيَةُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَفَعَهُ اللهُ بِهَا "ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اگر تم لوگوں کے عیبوں کے پیچھے پڑو گے تو انہیں بگاڑ دو گے یا بگاڑنے کے قریب پہنچا دو گے۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: یہ وہ بات ہے جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی، اور اللہ نے انہیں اس سے فائدہ پہنچایا۔