المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن محيريز الجمحي، عن معاوية باب: عبداللہ بن محیریز جمحی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16911
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، كُلُّهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ الْجُمَحِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تُبَادِرُونِي إِلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ، إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعَتُ، إِنِّي قَدْ بَدُنْتُ» أَيْ: كَبِرْتُ. وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ "ترجمہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”اے لوگو! رکوع اور سجدے میں مجھ سے آگے نہ بڑھا کرو، میں تم سے جتنا بھی آگے نکل جاؤں، جب میں رکوع کروں گا تو تم رفع کے وقت مجھے پا لو گے، بے شک میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔“
یعنی: عمر رسیدہ ہو گیا ہوں، اور یہ الفاظ سلیمان بن بلال کی روایت کے ہیں۔