المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مجلز لاحق بن حميد، عن معاوية باب: ابومجلز لاحق بن حمید کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، دَخَلَ بَيْتًا فِيهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، وَابْنُ الزُّبَيْرِ، فَقَعَدَ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَقَامَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، وَكَانَ أَرْزَنَ الرَّجُلَيْنِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ قِيَامًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
ابومجلز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں عبداللہ بن عامر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما موجود تھے، تو ابن زبیر بیٹھ گئے اور عبداللہ بن عامر کھڑے ہو گئے، اور وہ دونوں میں زیادہ سنجیدہ آدمی تھے، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جسے یہ پسند ہو کہ لوگ اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“