المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن جبير بن مطعم، عن معاوية باب: محمد بن جبیر بن مطعم کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16830
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: بَلَغَ مُعَاوِيَةَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو يُحَدِّثُ يَذْكُرُ أَنَّهُ يَكُونُ مَلِكٌ مِنْ قَحْطَانَ، فَغَضِبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَزَالُ هَذَا الْأَمْرُ فِي قُرَيْشٍ لَا يُعَادِيهِمْ أَحَدٌ إِلَّا كُبَّ عَلَى وَجْهِهِ مَا أَقَامُوا الدِّينَ»ترجمہ
…وہ کہتے ہیں: معاویہ کو یہ بات پہنچی کہ عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ قحطان میں سے ایک بادشاہ ہو گا، تو وہ غصے میں آ گئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”یہ معاملہ ہمیشہ قریش میں رہے گا، جو بھی ان سے دشمنی کرے گا وہ منہ کے بل گرایا جائے گا جب تک وہ دین قائم رکھیں۔“