المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص عن معاوية باب: سعید بن عمرو بن سعید بن عاص کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16811
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السِّرَاجُ، ثنا أَبُو حَسَّانٍ الزِّيَادِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ مُعَاوِيَةُ يَقُولُ: «وَاللهِ مَا هِبْتُ الْكَلَامَ عِنْدَ أَحَدٍ قَطُّ هَيْبَتِي عِنْدَ عَائِشَةَ، وَمَا سَمِعْتُ كَلَامَهَا إِلَّا ذَكَرْتُ كَلَامَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
…خالد بن سعید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: معاویہ کہا کرتے تھے: ”اللہ کی قسم! مجھے کبھی کسی کے سامنے اتنی ہیبت محسوس نہیں ہوئی جتنی عائشہ کے سامنے ہوتی تھی، اور میں نے کبھی ان کا کلام نہیں سنا مگر مجھے رسول اللہ ﷺ کا کلام یاد آ جاتا۔“