المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وائل بن حجر الحضرمي، عن معاوية أبو عامر الأشعري عن معاوية باب: سیدنا وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات؛ ابوعامر اشعری کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16758
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ، قَالَا: ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَلَاذٍ، عَنْ نُمَيْرِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَسْرُوحٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «نِعْمَ الْحَيُّ الْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ» ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَيْسَ هَكَذَا قَالَ، إِنَّمَا قَالَ: «هُمْ مِنِّي وَإِلَيَّ»ترجمہ
…عامر بن ابی عامر الاشعری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”ازد اور اشعری قبیلہ کیا ہی اچھا قبیلہ ہے۔“ اس پر معاویہ نے کہا: آپ ﷺ نے ایسے نہیں فرمایا تھا، بلکہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میری طرف ہیں۔“