المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله باب: حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَيْهِ فِي إِمَارَةِ الْمُصْعَبِ، فَقَالَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ قَدْ وَلَغوا فِي دِمَائِهِمُ وتَحَالَفَوْا عَلَى الدُّنْيَا وتَطَاوَلَوْا فِي الْبِنَاءِ، وَإِنِّي أُقْسِمُ بِاللهِ، لَا يَأْتِي عَلَيْكُمْ إِلَّا يَسِيرٌ حَتَّى يَكُونَ الْجَمَلُ الضَّابِطُ وَالْحَبْلَانُ وَالْقَتَبُ أَحَبُّ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنَ الدَّسْكَرَةِ الْعَظِيمَةِ، تَعْلَمُونَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحُولَنَّ بَيْنَ أَحَدِكُمْ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ يَرَى بَابَهَا مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَهْرَاقَهُ بِغَيْرِ حِلِّهِ، أَلَا مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللهِ، فَلَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ»حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں مصعب کی امارت کے دور میں سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے لگے ہیں، دنیا پر ایک دوسرے سے حلف اٹھا چکے ہیں اور تعمیرات میں طول دینے لگے ہیں، اور میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تم پر بہت جلد ایسا وقت آنے والا ہے کہ ایک مضبوط اونٹ، دو رسیاں اور ایک پالان تم میں سے کسی کو بڑی سے بڑی عمارت سے بھی زیادہ محبوب ہوں گے۔ تم جانتے ہو کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”تم میں سے کسی کے اور جنت کے درمیان، جبکہ وہ اس کا دروازہ دیکھ رہا ہو، کسی مسلمان آدمی کا ناحق بہایا ہوا ایک چلو بھر خون ہرگز حائل نہ ہو، سن لو! جو نماز فجر پڑھے وہ اللہ کی ذمہ داری میں ہے، تو اللہ تم سے اس کی ذمہ داری میں سے کوئی چیز طلب نہ کرے۔“