المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله باب: حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1641
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ كَانَ فِي ذِمَّةِ اللهِ، فَانْظُرْ لَا يُطَالِبُكَ اللهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ»ترجمہ
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص نماز فجر پڑھے وہ اللہ کی ذمہ داری (حفاظت) میں آجاتا ہے، تو دیکھو، اللہ تم سے اپنی ذمہ داری میں سے کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔“