حدیث نمبر: 16403
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الْهِلَالِيُّ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَنْ هَهُنَا؟ هَلْ تَسْمَعُونَ؟ إِنْ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِغَيْرِ طَاعَةِ اللهِ، فَمَنْ شَارَكَهُمْ فِي عَمَلِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَمَنْ لَمْ يُشَارِكْهُمْ فِي عَمَلِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ»
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”یہاں کون ہے؟ کیا تم سن رہے ہو؟ میرے بعد کچھ حکمران ہوں گے جو اللہ کی اطاعت کے بغیر کام کریں گے، تو جو ان کے کام میں ان کا شریک بنے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں۔ اور جو ان کے کام میں شریک نہ بنے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16403
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 159، حدیث 354