المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن كعب بن عجرة باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا الْكُوفِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعَرْزَمِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: آذَانِي هَوَامُّ رَأْسِي فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ} [البقرة: ١٩٦] ، فَدَعَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «هَلْ عِنْدَكَ فَرَقٌ تَقْسِمُهُ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينٍ» ، وَالْفَرَقُ ثَلَاثَةُ آصُعٍ، «أَوْ نُسُكُ شَاةٍ أَوْ تَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ خِرْ لِي، قَالَ: «أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينٍ»سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرے سر کے کیڑوں (جوؤں) نے مجھے تکلیف دی تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس بارے میں پوچھا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو تو اس پر روزے یا صدقے یا قربانی کا فدیہ ہے“ [سورۃ البقرہ: 196]، تو مجھے رسول اللہ ﷺ نے بلایا اور فرمایا: ”کیا تمہارے پاس ایک فرق ہے جسے چھ مسکینوں کے درمیان تقسیم کرو“ — اور فرق تین صاع کے برابر ہے — ”یا ایک بکری کی قربانی، یا تین دن روزے رکھو؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ہی میرے لیے بہتر چن دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“