المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 16307–16332) باب: (احادیث 16307 تا 16332)
حدیث نمبر: 16315
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانٍ الْأَزْرَقُ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، وَحَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، وَمَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، «أَمَّا مَالِكٌ وَحَمْزَةُ فَرَفَعَاهُ» ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ أَوْ فَاعِلُهُنَّ: تُسَبِّحُ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ "ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (مالک اور حمزہ نے اسے مرفوع بیان کیا ہے) کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”معقبات، جنہیں کہنے یا کرنے والا کبھی نامراد نہیں ہوتا: ہر نماز کے بعد تینتیس بار تسبیح، تینتیس بار تحمید، اور چونتیس بار تکبیر کہنا۔“