حدیث نمبر: 16288
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْحَرِيشِ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَارَكِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَ صَالِحٌ أَبُو الْخَلِيلِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: مَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ لِي وَهَوَامُّ رَأْسِي تَسَّاقَطُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟» ، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «احْلِقْ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينٍ أَوِ اذْبَحْ ذَبِيحَةً»
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ حدیبیہ کے زمانے میں میرے پاس سے گزرے جبکہ میں اپنی ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور میرے سر کی جوئیں جھڑ رہی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سر منڈوا لو اور تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، یا ایک ذبیحہ ذبح کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16288
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 115، حدیث 238