حدیث نمبر: 16111
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَالِكِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: قَالَ أَبِي: «إِذَا مَرَرْتَ بِالْمَجْلِسِ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ يَكُونُوا فِي خَيْرٍ فَأَنْتَ شَرِيكُهُمْ، وَإِنْ يَكُونُوا فِي غَيْرِ ذَلِكَ كَانَ لَكَ أَجْرٌ، هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ»
ترجمہ

معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے والد سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم کسی مجلس کے پاس سے گزرو تو اہلِ مجلس کو سلام کرو، اگر وہ کسی بھلائی میں ہوں تو تم اس میں ان کے شریک بن جاؤ گے، اور اگر وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں ہوں تو تمہیں سلام کرنے کا اجر ملے گا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 16111
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 28، حدیث 61