المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قبيصة بن مخارق الهلالي باب: سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16034
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَوْفٍ، حَدَّثَنِي حَيَّانُ عَنْ قَطَنِ بْنِ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْعِيَافَةُ وَالطَّرْقُ وَالطِّيَرَةُ مِنَ الْجِبْتِ» . قَالَ عَوْفٌ: الْعِيَافَةُ زَجْرُ الطَّيْرِ، وَالطَّرْقُ الْخَطُّ فِي الْأَرْضِترجمہ
قطن بن قبیصہ بن مخارق اپنے والد سیدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پرندوں سے فال لینا، ریت پر لکیریں کھینچنا اور بدشگونی لینا، یہ جادو میں سے ہیں۔“
عوف کہتے ہیں: عیافہ سے مراد پرندے اڑا کر فال لینا ہے، اور طرق سے مراد زمین پر لکیریں کھینچنا ہے۔