حدیث نمبر: 15889
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِي، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى يَخِرُّ رِجَالٌ مِنْ قَامَتِهِمْ لِمَا بِهِمْ مِنَ الْجَهْدِ، وَكَانُوا أَصْحَابَ الصُّفَّةِ حَتَّى تَقُولَ الْأَعْرَابُ: إِنَّ هَؤُلَاءِ لَمَجَانِينَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ انْصَرَفَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا لَكُمْ عِنْدَ اللهِ لَأَحْبَبْتُمْ أَنْ تَزْدَادُوا فَاقَةً وَحَاجَةً» ، قَالَ فَضَالَةُ: «وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ»
ترجمہ

رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھاتے تو کئی آدمی اپنی جگہ سے کمزوری کی وجہ سے گر پڑتے، اور یہ اصحاب صفہ تھے، یہاں تک کہ اعراب کہتے: یہ لوگ تو پاگل ہیں۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوتے تو ان کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے: ”اگر تمہیں معلوم ہوتا کہ اللہ کے ہاں تمہارے لیے کیا اجر ہے تو تم چاہتے کہ تمہاری مفلسی اور حاجت اور بڑھ جائے۔“ سیدنا فضالہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس دن میں بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الفاء / حدیث: 15889
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 310، حدیث 798