المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن مالك أبو علي الجنبي، عن فضالة بن عبيد باب: عمرو بن مالک، ابوعلی جنبی، کی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15879
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِي، أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ حَدَّثَهُ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تَسْأَلْ عَنْهُمْ: رَجُلٌ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ، وَعَصَى إِمَامَهُ، وَمَاتَ عَاصِيًا، وَأَمَةٌ أَوْ عَبْدٌ أَبَقَ مِنْ سَيِّدِهِ فَمَاتَ، وَامْرَأَةٌ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ كَفَاهَا مُؤْنَةَ الدُّنْيَا فَتَبَرَّجَتْ بَعْدَهُ، فَلَا تَسْأَلْ عَنْهُمْ "ترجمہ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین لوگوں کے بارے میں مت پوچھو: وہ شخص جس نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی، اپنے امام کی نافرمانی کی، اور نافرمانی کی حالت میں مر گیا، اور وہ لونڈی یا غلام جو اپنے آقا سے بھاگ گیا اور اسی حالت میں مر گیا، اور وہ عورت جس کا شوہر کہیں گیا ہو اور اس نے اسے دنیاوی ضروریات سے بے نیاز کر رکھا ہو، پھر بھی وہ اس کے بعد بناؤ سنگھار کر کے نکلے، ان تینوں کے بارے میں مت پوچھو۔“