المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد العزيز بن جريج، عن جبير بن مطعم باب: عبدالعزیز بن جریج کی سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1585
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: «أَضْلَلْتُ حِمَارًا يَوْمَ عَرَفَةَ، فَانْطَلَقْتُ أَطْلُبُهُ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرِهِ، وَاقِفٌ، وَذَاكَ بَعْدَ مَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک گدھا یومِ عرفہ گم ہو گیا، تو میں اسے تلاش کرنے نکلا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اونٹ پر کھڑے ہیں، اور یہ آپ ﷺ پر وحی نازل ہونے کے بعد کا واقعہ تھا۔