المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن يسار، عن ابن عباس، عن الفضل باب: سلیمان بن یسار کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15820
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمٍ اسْتَفْتَتْهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا، لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى الرَّاحِلَةِ، فَهَلْ يَقْضِي عَنْهُ أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ؟ فَقَالَ لَهَا: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے حجۃ الوداع میں نبی کریم ﷺ سے مسئلہ پوچھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کا اپنے بندوں پر فرض کردہ حج میرے والد کو اس حال میں ملا کہ وہ بہت بوڑھے ہیں، سواری پر سیدھے نہیں بیٹھ سکتے، کیا میرا ان کی طرف سے حج کرنا کافی ہوگا؟ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ہاں۔“