المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن بريدة، عن عمران بن حصين باب: عبداللہ بن بریدہ کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15683
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا، فَقَالَ: «صَلَاتُهُ قَائِمًا أَفْضَلُ، وَصَلَاتُهُ قَاعِدًا عَلَى نِصْفٍ مِنْ صَلَاتِهِ قَائِمًا، وَصَلَاتُهُ نَائِمًا عَلَى نِصْفٍ مِنْ صَلَاتِهِ قَاعِدًا»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے آدمی کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا کھڑے ہو کر پڑھنا افضل ہے، اور اس کی بیٹھ کر نماز، اس کی کھڑے ہو کر نماز کے نصف کے برابر ہے، اور اس کی لیٹ کر نماز، اس کی بیٹھ کر نماز کے نصف کے برابر ہے۔“