المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زرارة بن أوفى، عن عمران بن الحصين باب: زرارہ بن اوفی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15625
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ عَلَى يَدِ رَجُلٍ، فَنَزَعَ يَدَهُ مِنْهُ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبْطَلَهَا، ثُمَّ قَالَ: «يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ لَحْمَ أَخِيهِ كَمَا يَأْكُلُ الْفَحْلُ، أَوْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ کاٹا، اس نے اپنا ہاتھ اس سے کھینچا تو اس کے دونوں اگلے دانت گر گئے، وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، ”تو آپ ﷺ نے اسے باطل قرار دیا“، پھر فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا گوشت اسی طرح کھاتا ہے جیسے نر اونٹ کھاتا ہے، یا جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟“