المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زرارة بن أوفى، عن عمران بن الحصين باب: زرارہ بن اوفی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15610
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ الظُّهْرَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ: «أَيُّكُمْ قَرَأَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى؟» فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کو ظہر کی نماز پڑھائی، جب نماز مکمل کر لی تو فرمایا: ”تم میں سے کس نے ’سبح اسم ربک الاعلی‘ پڑھی؟“ کچھ لوگوں نے کہا: میں نے، یا رسول اللہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ تم میں سے کوئی مجھ سے یہ سورت کھینچ رہا تھا۔“