المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد الحذاء عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران باب: خالد حذاء کی، ابوقلابہ اور ابوالمہلب کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: «سَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ الْحُجْرَةَ» ، فَقَامَ الْخِرْبَاقُ رَجُلٌ بَسِيطُ الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: أَقَصَرْتَ الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللهِ أَوْ نَسِيتَ؟ فَخَرَجَ مُغْضَبًا يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فَسَأَلَ، فَأُخْبِرَ، «فَصَلَّى الرَّكْعَةَ الَّتِي كَانَ تَرَكَ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ سَلَّمَ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے عصر کی تین رکعتوں میں سلام پھیر دیا، پھر کھڑے ہو کر حجرے میں تشریف لے گئے، تو خرباق - جو لمبے ہاتھوں والا آدمی تھا - کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ، کیا آپ نے نماز مختصر کر دی یا بھول گئے؟ تو آپ ﷺ غصے میں اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے باہر آئے، پوچھا، تو آپ ﷺ کو بتایا گیا، ”تو آپ ﷺ نے وہ رکعت پڑھی جو رہ گئی تھی، پھر سلام پھیرا، پھر سجدہ سہو کے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا۔“