المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين باب: محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15535
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْوَرْسِ الرَّمْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " قَاتَلَ رَجُلٌ رَجُلًا فَعَضَّ يَدَهُ فَانْتَزَعَهَا، فَبَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، فَخَاصَمَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَيَدَعُهَا فِي فِيكَ فَتَعَضَّهَا كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟» فَأَهْدَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے لڑائی کی، تو اس نے اس کا ہاتھ کاٹا، اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا اگلا دانت گر گیا، تو وہ اسے لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس جھگڑا کرنے آیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں چھوڑے رہتا کہ تو اسے اسی طرح کاٹتا رہے جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟““ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے اس دانت کے نقصان کو رائیگاں قرار دیا۔