المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين باب: محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا حَيْدُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ، ثنا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَشْعَثُ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: اسْتُعْمِلَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ عَلَى خُرَاسَانَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ، فَطَلَبَ الْحَكَمَ حَتَّى لَقِيَهُ فِي الرَّحَبَةِ فَقَالَ: " مَا زِلْتُ أَطْلُبُكَ مُنْذُ الْيَوْمِ إِنَّكَ بُعِثْتَ عَلَى أَمَرٍ عَظِيمٍ أَتَذْكُرُ يَوْمَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ عِمْرَانُ: اللهُ أَكْبَرُ، حَسِبْتُ نَسِيتَترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: حکم غفاری کو خراسان پر عامل مقرر کیا گیا، یہ بات سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو پہنچی، تو انہوں نے حکم کو تلاش کیا یہاں تک کہ رحبہ (کھلے میدان) میں ان سے ملاقات ہوئی، تو کہنے لگے: میں آج سے تمہیں تلاش کر رہا ہوں، تم ایک بڑے کام پر بھیجے گئے ہو، کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”اللہ کی نافرمانی میں کوئی اطاعت نہیں“؟ اس نے کہا: ہاں۔ عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اکبر، میں سمجھا تھا کہ تم بھول گئے۔