المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين باب: محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15522
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ جَرِيرٌ: وَحَدَّثَنِي أَيُّوبُ، أَيْضًا عَنْ أَبِي قِلَابَةَ الْجَرْمِيِّ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَتَرَكَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَجَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ» قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ: لَوْ لَمْ يَبْلُغْنِي هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَانَ ذَلِكَ رَأْيِي "ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک انصاری آدمی فوت ہوا اور اس نے چھ غلام چھوڑے جن کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہ تھا، اس نے اپنی موت کے وقت ان سب کو آزاد کر دیا۔ یہ معاملہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا، ”تو آپ ﷺ نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا، پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا، تہائی کو آزاد کر دیا اور دو تہائی کو غلامی میں رہنے دیا۔“ محمد بن سیرین کہتے ہیں: ”اگر یہ بات مجھے نبی کریم ﷺ سے نہ پہنچی ہوتی تو بھی یہی میری رائے ہوتی۔“