المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن السائب عن الحسن عن عمران باب: عطاء بن سائب کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15499
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، ثنا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، «فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کیے جن کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہ تھا، ”تو نبی کریم ﷺ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں رہنے دیا۔“