حدیث نمبر: 15439
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي عَضُدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفَرٍ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ؟» فَقَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ؟ قَالَ: «أَيَسُرُّكَ أَنْ تُوكَلَ إِلَيْهَا انْبُذْهَا عَنْكَ»
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور ان کے بازو میں پیتل کا ایک چھلا تھا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: واہنہ (بازو کے درد) کے لیے ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے؟ اسے اپنے سے اتار پھینکو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15439
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 159، حدیث 348