المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
غيلان بن جرير المغولي عن مطرف باب: غیلان بن جریر مغولی کی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15349
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ قَالَا: ثنا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَكَبَّرَ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ فَلَمَّا انْصَرَفْنَا قَالَ لِي عِمْرَانُ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِي: «صَلَّى بِنَا هَذَا الرَّجُلُ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
مطرف کہتے ہیں: میں نے اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ جب سجدہ کرتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تکبیر کہتے، جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو عمران رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑے ہوئے مجھ سے فرمایا: اس آدمی نے ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز جیسی نماز پڑھائی۔