المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن الدريك عن مطرف باب: خالد بن دریک کی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15346
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابُلُتِّيُّ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ، أَنَّ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ أَتَى عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ: إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا، فَإِنْ بَرِئْتُ مِنْ وَجَعِي هَذَا فَلَا تُحَدِّثْ بِهِ وَإِنْ مَضَيْتُ لِسَبِيلِي فَحَدِّثْ بِهِ إِنْ بَدَا لَكَ أَوْ دَعْ، «إِنَّا اسْتَمْتَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْهَنَا عَنْهَا حَتَّى مَاتَ فَيَرَى رَجُلٌ بِرَأْيِهِ»ترجمہ
مطرف بن شخیر رحمہ اللہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں (سیدنا عمران رضی اللہ عنہ) نے کہا: میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، اگر میں اپنی اس بیماری سے صحت یاب ہو گیا تو اسے آگے بیان نہ کرنا، اور اگر میں اپنی راہ چل بسا تو اگر تمہیں مناسب لگے تو بیان کر دینا ورنہ چھوڑ دینا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (حج میں) تمتع کیا، اور آپ ﷺ نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی، پھر ایک آدمی اپنی رائے سے (کچھ اور) رائے رکھتا ہے۔